سرداراختر مینگل نے راہیں جدا کرنے کے لےے حکومت کو ڈیڈلائن دیدی

138

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چھ نکات پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کو 8 اگست 2019ءکی ڈیڈ لائن دیدی ، کہتے ہیں صدارتی نظام میں ملک کے حالات بد ترین خراب ہوئے تھے آزاد بینچوں سے اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھنے میں دیر نہیں لگتی بلوچستان کے معاملے پر وزیر اعظم کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں ہمارے پالیسی میکرز خوردبین سے زیادہ دوربین کاسہارا لیتے ہیںان کا ویژن اپنے مفادات حاصل کرنے کیلےے ہوتے ہیں بلوچستان کا 50ارب ترقیاتی پی ایس ڈی پی لیپس ہورہا ہے نا ہی روزگار ہے بلکہ ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں اپوزیشن ارکان اسمبلی اجلاس میں چیخ وپکار کررہی ہے کوئی سننے والا نہیں اگر اپوزیشن قائد ایوان سے مطمئن نہیں ہے تویہ ان کاجمہوری حق ہے کہ ان کے خلاف عدم اعتماد لاسکتے ہیں ماضی کی حکمرانوں نے بلوچستان سے ہمیشہ معافیاں مانگی ہیں