سربراہ پاک بحریہ کا چین میں شپ یارڈز اور کنسٹرکشن بیس کا دورہ،اہم پروجیکٹس پرتبادلہ خیال

233

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شنگھائی میں پاک بحریہ کے جہازوں کی تیاری کے جائزے کے لیے شپ یارڈ کا دورہ کیا ہے اور پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیا جانے والے پلیٹ فارمز کا جائزہ لیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے شنگھائی میں ہڈونگ ژانگوا شپ یارڈ اور ووہان میں شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو شب یار اور کنسٹکشن بیس میں جہاز سازی کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین میں مختلف جہاز ساز کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ ملاقاتوں کے دوران پاک بحریہ کے چین میں جاری مختلف پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ نے ان اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا چینی شپ یارڈ کا دورہ پاک بحریہ کی تکنیکی صلاحیتوں میں فروغ کا باعث بنے گا ۔
یاد رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چین کی ستر سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ انٹرنیشنل فریٹ ریویو میں شرکت کی اور چینی وزیر دفاع سے ملاقات بھی کی۔