سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے مطابق پاکستانی ٹیم عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔ انہوں نے ٹرافی کے لئے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا۔
شعیب اختر کا خیال ظاہر کیا کہ گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی مل سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کی طویل عرصے تک ساکھ رہی کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کے حوالے سے سنجیدہ نہیں اور اب بھی باؤلنگ کے شعبے میں بعض مسائل نظر آرہے ہیں لیکن وہ ایک مستحکم سائیڈ لگ رہی ہے اوراگر کوئی ان سے پوچھے تو یہی جواب ہوگا کہ انگلش ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے جا رہی ہے ۔
راولپنڈی ایکسپریس نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے کہا کہ قومی ٹیم سیمی فائنل کیلئے ایک مضبوط امیدوار ہوسکتی ہے۔میگا ایونٹ کے دوران سینئر کھلاڑیوں کو اپنی موجودگی ثابت کرنا ہوگی کیونکہ وہ ممکنہ طور پر آخری مرتبہ میگا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہوں گے ۔۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم عمران خان کی زیر قیادت 1992 کا عالمی کپ جیت چکی ہے۔