میجر جنرل عمر بخاری نے ڈی جی رینجرز سندھ کا چارج سنبھال لیا

400
میجر جنرل عمر احمد بخاری نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے 14ویں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

میجر جنرل عمر بخاری نے نئے ڈی جی رینجرز سندھ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز کا عہدہ سنبھالنے کی تقریب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جہاں سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے میجر جنرل عمر بخاری کو سندھ رینجرز کی کمان سونپی۔سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات بھی کی۔ اس ملاقات میں نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری بھی شریک تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے میجر جنرل محمد سعید کی خدمات کو سراہا اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے نئے اور سبکدوش ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ کو تحائف کے طور پر شیلڈ، اجرک اور سندھی ٹوپی بھی دی۔

واضح رہے میجر جنرل عمر بخاری کو حال ہی میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور انہوں نے 14 ویں ڈی جی رینجرز سندھ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔