کوئٹہ ،کیسکوکی نادہندگان کیخلاف کارروائی ،31 کنکشن منقطع

95

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی نادہندگان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے شیخ ماندہ سب ڈویژن کی ٹیم نے ایس ڈی او اور لائن اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران جناح ٹاﺅن، ارباب ٹاﺅن، سمنگلی ہاوسنگ اسکیم ، حمزہ ہاﺅسنگ اسکیم، ابدال کالونی،شابو روڈ، لیبر کالونی کے علاقوں میں 31 صارفین کے کنکشنز منقطع کردےے گئے، اس دوران بلوںکی مد میں 12 لاکھ 30 ہزار روپے بھی وصول کرلیے گئے۔ سپرنٹنڈنگ انجےنئر کیسکو خضدار سرکل کی نگرانی میں خالق آباد سب ڈویژن کی ٹیم نے 2 غیرقانونی ٹرانسفارمرز اُتار کر اسٹور میں جمع کرا دےے، نیز نادہندگان کے 4 ٹرانسفارمرز کے جمپرز بھی عدم ادائیگی پر کاٹ دےے گئے۔ ایس ڈی او مستونگ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مستونگ شہر سے 27 کمرشل صارفین کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کر دےے جبکہ نوشکی سب ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے قاضی آباد، کلی بادینی، کلی مینگل سے 17 کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردےے۔ کیسکو خضدار سب ڈویژن کی ٹیم نے خضدار سٹی ایریا میں بھی 14 نادہندہ کمرشل صارفین کے برقی کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردےے۔ کیسکو لورالائی سرکل کے تحت سپرنٹنڈنگ انجےنئر کی سربراہی میں کیسکو ٹیموں نے نادہندگان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او لورالائی نے 6 غیرقانونی ٹرانسفارمرز اُتار کر کیسکو اسٹور میں جمع کرا دےے۔ کوہلو سب ڈویژن کی ٹیم نے بارکھان کے علاقوں میں نادہندگان کے 148 کنکشنز جبکہ رکھنی میں رکھنی ڈیرہ روڈ سے 43 کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردےے۔ نیز بارکھان بازار سے 15 ٹرانسفارمرز سے جمپرز کاٹ کر نادہندگان کی بجلی بھی منقطع کردی گئی۔ علاوہ ازیں سپرنٹنڈنگ انجےنئر کیسکو پشین سرکل کے تحت بھی کیسکو کی ٹیموں نے نادہندگان کیخلاف کارروائی کی جس کے دوران 33KV ڈب خانزئی سے زرعی نادہندگان کے 7 ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پر اُتار دےے جبکہ نادہندگان کے 3 دیہات کے جمپرز اور ڈی فیٹنگ بھی بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردی گئی ہے۔