سری لنکا:کولمبو میں پولیس چھاپے کے دوران خودکش دھماکہ،20 افراد ہلاک

251

کولمبو کے مشرقی ساحلی علاقے باٹیکالوا کے قریب امپارہ سینٹمرتھ میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران تین خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن سیکیورٹی فورسز نے کولمبو کے مشرقی علاقے میں ایسٹر حملوں میں ملوث ملزمان کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جہاں موجود تین خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ یہ کاروائی گھر میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ دھماکوں کے نتیجے میں گھر میں موجود تین عورتیں اور چھ بچے بھی ہلاک ہوگئے ۔ سری لنکن فوج نے جائے حادثہ سے داعش کا جھنڈا اور وردیاں ملنے کا دعوی بھی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کو وہ آلات بھی ملے ہیں جن کی مدد سے مشتبہ دہشتگرد ویڈیو ریکارڈ کیا کرتے تھے۔
یاد رہے کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں آٹھ دھماکوں کے نتیجے میں تین سو دس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
سری لنکا کی خفیہ جنسی نے ملک بھر میں مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہیں مسیحی برادری نے اتوار کے روز ہونے والی تقریبات ملتوی کردی ہیں جبکہ مسلمانوں کے جمعہ کے اجتماعات کو بھی سخت سکیورٹی میں ادا کیا جا رہا ہے۔