سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما ماروی میمن طویل عرصے بعد سیاسی منظر نامے پر واپس آگئیں اور واپس آتے ہی انہوں نے نے ن لیگی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حقائق سے پردہ اٹھایا تو ن لیگی قیادت کی اعلی اخلاقیات کی امیج کا جنازہ نکل جائے گا۔
Enough is enough. If I am trolled anymore there wil b a problem for some people. pic.twitter.com/BUjDNFN2xl
— Marvi Memon (@marvi_memon) April 26, 2019
ماروی میمن نے خبردار کیا کہ اگر انہوں نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا تو ن لیگی قیادت کی اخلاقیات کا کچا چٹھا سامنے آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا امیج پہلے ہی ان کی بے وقوفیوں کی وجہ سے کافی خراب ہے۔وہ نہیں چاہتیں کہ اس میں مزید اضافہ ہو۔
Bec if I tell the actual facts the pmln leadership’s super ethical image wld sink n it’s already sunk enough due to its own follies n I don’t want to add to that in it’s down time. https://t.co/BL5SyneMm8
— Marvi Memon (@marvi_memon) April 26, 2019
ماروی میمن کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان نے سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل مچا دی۔ انہوں نے اپنی ہی پارٹی کی قیادت پر سخت تنقید کی ہے جسے سیاسی مبصرین ’بے وجہ‘ قرار نہیں دے رہے ہیں۔
ماروی میمن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے ان کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، اگر یہ سب کچھ بند نہ ہوا، تو وہ حقائق پر سے پردہ اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پارٹی کارکنان جو (ن) لیگ کے دو لیڈرز کے بارے میں بات کر رہے ہیں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ آپ کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ میں اصل کہانی کو سامنے لے کر آﺅں اس لیے مجھے مجبور نہ کریں۔