چاغی میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا پیٹرول جل کر ضائع، متعدد گاڑیوں کو نقصان

118

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع چاغی میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا پیٹرول جل کر ضائع ہوگیا، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ لیویز کے مطابق ضلع چاغی کی پیٹرول منڈی میں صبح سویرے آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور مقامی افراد کیساتھ مل کر کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن لاکھوں روپے کا پیٹرول جل کر ضائع ہوگیا جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی مزید تحقیقات لیویز کررہی ہے۔