اسمبلی اجلاس میں ہمارے مسائل کو نہیں سنا جارہا، ملک سکندر ایڈووکیٹ

91

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت اسمبلی اجلاس میں سنجیدہ نہیں حکومت اپنے بیالیس اراکین اسمبلی میں سے سترہ کو بھی اجلاس میں حاضر نہیں کرسکتی۔ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں قائد حزب اختلاف اور جے یوآئی ایف کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ ، بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ایم پی اے نصراللہ زیرے اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا کہ اسمبلی اجلاسوں میں عدم دلچسپی پر حزب اقتدارکو مزید حکومت کرنے کا حق نہیں آج کے اجلاس میں حکومت اپنا کورم پورا نہ کرسکی حکومت اسمبلی اجلاس میں دلچسپی نہیں لے رہی صرف باتوں سے حکومت نہیں چلائی جاسکتی۔ حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں ہمارے مسائل کو نہیں سنا جارہا اور ہمیں بات کرنے سے روکا جارہا ہے، موجودہ حکومت کے دعوؤں کے باوجود کچھ نظر نہیں آرہا موجودہ حکومت کے دعوؤں کے باوجود کچھ نظر نہیں آرہا عوام حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے چیخ رہی ہے ہمیں خدشہ ہے کہ آنیوالا بجٹ بھی سابقہ دور سے مختلف نہیں ہوگا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کو مزید اقتدار میں رہنے کا حق نہیں۔