مقبوضہ کشمیر: قابض انتظامیہ نے امام مسجد سمیت2 افراد پر کالا قانون لاگو کر دیا

128

سری نگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں امام مسجد سمیت2 افراد پر کالا قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“ لاگو کر دیا۔کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق انتظامیہ نے منظور احمد گنائی اور اعجاز احمد میرپر آزاد ی کے حق اور بھارت مخالف مظاہرو ں میں حصہ لینے کی پاداش میں کالا قانون لاگو کر دیا۔ پلوامہ کے علاقے لتر کے رہائشی منظور احمد گنائی کو 2017ءمیں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر5ویںمرتبہ ”پبلک سیفٹی ایکٹ“ لاگو کیا گیاجب کہ پلوامہ کے علاقے پنج لینہ کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض انجام دینے والے اعجاز احمد میر کو بھارتی پولیس نے قریباً ایک ماہ قبل گرفتار کیا تھا ۔ یہ دونوں اس وقت جموںخطے کی کوٹ بلوال جیل میں نظر بند ہیں۔منظور احمد اپنے کنبے کے واحد کفیل جبکہ ان کے والد کئی امراض میں مبتلا ہیں۔