اسرائیل مخالف کارٹون چھاپنے پر معروف امریکی اخبار کی وضاحت

254
فائل فوٹو

معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنے بین الاقوامی شمارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو پر مبنی ایک ‘یہود مخالف کارٹون’ چھاپنے پر وضاحت دیتے ہو ئے کارٹون ہٹا دیا ہے۔

۔25اپریل  چھپنے والے اس کارٹون میں نتن یاہو کو ایک ایسے گائیڈ ’کتے‘ کے طور پر دکھایا گیا ہے جس کے گلے میں یہودیوں کا مقدس مذہبی ستارہ (ڈیوڈ سٹار) ہے۔ اس کتے کی رسی کو بینائی سے محروم ڈونلڈ ٹرمپ نے تھام رکھا ہے جن کے سر پر یہودی ٹوپی ہے۔

اخبار کی طرف سے ٹویٹر پر شائع کی گئی وضاحت میں اس نوعیت کا کارٹون چھاپنا انتظامیہ کے فیصلے کی غلطی قرار دیا گیا اور ویب سائیٹ پر سے ہٹا دیا گیا ہے۔

وضاحت میں مزید کہا گیا کہ کارٹون میں یہود مخالف استعارے شامل تھے، کارٹون جارحانہ تھا اور اس کو چھاپنا نیو یارک ٹائمز کا غلط فیصلہ تھا۔

یاد رہے کہ 14 مئی سنہ 1948 کو مسلمانوں کی مقدس سرزمین فلسطین پر ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کا قیام وجود میں آیا تھا اور 15 مئی کو سب سے پہلے امریکا نے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کیا تھا۔