امریکی اہم عہدےداروں کی پاکستان آمد

284

پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز آج اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ  مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز اکٹھے آج پاکستان پہنچے۔

امریکی وفدکی آمد کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری مشاورتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی اور امریکی حکام کے مابین دوطرفہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل زیر گفتگو لائی گئ۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے نیا موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغان مسئلے کا سیاسی تصفیہ چاہتا ہے۔

انخلاء بعد کی بات ہے،امن معاہدے سے پہلے امریکی افواج کا انخلاء ممکن نہیں۔

 زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ طالبان انخلاء کی ٹائم لائن مانگتے ہیں،جو ہم اپنی شرائط پر ہی دیں گے۔ امریکی شرائط پر عمل درآمد ہوا تو ہی امریکی افواج کی مرحلہ وار واپسی ہوسکے گی۔ہم نہیں چاہتے کہ انخلاء کے بعد وہی ہو جو سوویت انخلاء کے بعد ہوا تھا۔