نئے پاکستان میں ‘موروثی سیاست’ کی انٹری

316
صوبائی وزیر حلف اٹھاتے ہوئے

وزیر دفاع  پرویز خٹک کے بھائی اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدےکا حلف اٹھا لیا۔

وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدےکا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔

گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے رکن اسمبلی لیاقت خٹک سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری محمد سلیم اور اراکین صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ پی کے 64 نوشہرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت خٹک 22 ہزار 775 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔ لیاقت خٹک رکن خیبراسمبلی منتخب ہونے سے قبل ضلع نوشہرہ کے ناظم تھے، انہوں نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات لڑنے کے لیے ضلع ناظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔