کراچی کے دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن سے جان کی بازی ہارنے والی ننھی نشوہ کے والد کا احتجاج رنگ لے آیا، بچی کے والد قیصر کے مطابق سندھ حکومت نے واقعے پر آزادانہ کمیشن بنانے کی یقین دہانی کرادی،جس کے بعد جوہر موڑ پر جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔
دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے جان بحق بچی کے والد نے بتایا کہ سندھ حکومت نے نشوہ واقعے پر آزادانہ کمیشن بنانے کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد ننھی نشوہ کے والد نے جوہر موڑ کے قریب جاری دھرنا ختم کردیا۔
نشوہ کے والد نے اعلیٰ حکام سے دارالصحت اسپتال کے مالکان کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔