مقام ابراہیم کی تزئین و آرائش جاری ، تصویری جھلکیاں دیکھیں

715

سعودی عرب : مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں مقام ابراہیم کی مرمت کا کام جاری ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے گزشتہ دنوں مقام ابراہیم اور حجر اسماعیل کے پتھروں کی تبدیلی اور مرمت کا آغاز کیا تھا۔

 

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مقام ابراہیم میں جاری کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک سے قبل مرمت کا کام مکمل ہونا چاہیے۔
 مکبریہ میں بھی شیشے کی تبدیلی کے علاوہ بنیادی آلات کی تبدیلی کا کام کیا جارہا ہے۔
رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے مسجد الحرام میں  21ہزار نئے قالین بچھانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
 حرمین انتظامیہ نے مسجد الحرام کے اندرونی حصے میں نئے کارپٹ بچھانے کی ہدایت کی ہے۔
اسلامی علمائے کرام کے مطابق  مقام ابراہیم میں موجود پتھر پر کھڑے ہوکر حضرت ابراہیم نے کعبے کی دیواریں تعمیر کی تھیں اور اس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کے نشانات آج بھی موجود ہیں جبکہ ان  قدموں کے نشانات پر پیتل کا خول چڑھایا گیا ہے۔