گوجرانوالہ کی فیملی کورٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب جواد نامی بچے کی حوالگی کیس کی سماعت کے دوران والد نے بچے کی سالگرہ منانے کے لیے عارضی طور پر حوالگی کی درخواست دی۔
عدالت کی جانب سے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں ہی سالگرہ منانے کا حکم دیا گیا جس کے بعد جواد کی سالگرہ عدالت کے احاطے میں ہی منائی گئی۔ اس موقع پر جج ، عدالتی عملے اور وکلاء نے بچے کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
سالگرہ کے بعد جواد کو دوبارہ والدہ کی تحویل میں دے دیا گیا۔