یونیورسٹی روڈ پر واٹر ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک شدید جام

264

گلشن اقبال مین یونیورسٹی روڈ پر پیر کے سہہ پہر واٹر ٹینکر الٹنے سے بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔

نیپا کے قریب واٹر ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہوگئے، حادثے کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر کو مشینری کے ذریعے سڑک سے ہٹادیا گیا ہے۔

ریسکیو عملے نے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔