گزشتہ برس الخدمت سندھ کی سرگرمیوں سے12لاکھ افراد مستفید ہوئے،

267

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں الخدمت کی فلاحی سرگرمیوں سے گزشتہ برس11لاکھ 90ہزر افراد مستفید ہوئے۔12اضلاع میں 709بے سہارایتیم بچوں کی کفالت کی جارہی ہے،رمضان المبارک ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم،مدارس،مساجداور شاہراہوں پر افطار کا اہتمام کیاجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے مقامی ہوٹل میں پرنٹ اور الیکٹرانکس میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے سالانہ ظہرانے کے موقع پرپریس بریفنگ میں کیا۔

اس موقع پرالخدمت کے جنرل سیکرٹری محمدشاہد،نائب صد،انجینئر عمر فاروق و دیگر ذمے دار بھی موجود تھے۔ڈاکٹر تبسم جعفری نے کہا کہ رمضان المبارک میں اس برس بھی ہزاروں خاندانوں میں راشن تقسیم۔مدارس،مساجد،جیل اور شاہراہوں پر افطار کا اہتمام کیاجائیگا۔

ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے الخدمت کے تحت 7شعبہ جات کی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ برس سماجی خدمات کے تحت رمضان المبارک میں راشن،قربانی فی سبیل اللہ کے گوشت، ونٹر پیکج، وہیل چیئر،تعمیرمساجد، افطار پروگرام، جہیز سپورٹ، سلائی مشین،اقلیتوں کے لیے تحائف وغیرہ سے ایک لاکھ 83ہزار افراد مستفید ہوئے۔

کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 12اضلاع میں 709یتامیٰ کی ان کے گھروں میں کفالت کی جارہی ہے،بچوں کی تعلیم اور صحت پر توجہ کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی کرائی جاتی ہیں،سندھ کے شہر ہالا ضلع مٹیاری میں 200یتیم بے سہارا بچوں کی رہائش،تعلیم کے لیے آغوش ہوم کی تعمیر کاکام بھی جاری ہے۔

شعبہ صاف پانی کے ذریعے تھر پارکر سمیت متعددا ضلا ع میں چھوٹے ہینڈ پمپ، کمیونٹی ہینڈ پمپ،کنوئیں،واٹر فلٹریشن پلانٹس، سولراور الیکٹرک سبمرسبل پمپ کی تنصیب سے 2لاکھ99ہزار افراد روزانہ مستفید ہورہے ہیں۔

شعبہ صحت کے تحت الخدمت اسپتال مٹھی میں سیکٹروں مریضوں کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ3اسپتال 7 میڈیکل سینٹرز،9کلینک،4ڈائیگنوسٹک سینٹر،9وکلیکشن پوائنٹ،مدر چائلڈ کیئر سینٹر،,40ایمبولینس اور46مفت طبی کیمپوں سے6لاکھ99ہزار افراد مستفید ہوئے۔

شعبہ تعلیم کے تحت 13چونرا اسکول،ایک ہاسٹل،ایک چائلڈ پرٹیکشن سینٹر،ایک اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر،250 تعلیمی اسکالر شپ،1950طلبہ کو تعلیمی اشیا کی فراہم کی گئیں،مجموعی طورپر 2784طلبہ و طالبات مستفید ہوئے۔83ہنر مند افراد کو روزگار کے لیے بلا سود قرض فراہم کیاگیا۔

اس طرح مجموعی طورپرگزشتہ برس11لاکھ 90ہزر افراد مستفید ہوئے۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری الخدمت سندھ محمد شاہد نے کہا کہ کراچی کے مخیر حضرات اپنی زکوٰۃ اور عطیات میں اندرون سندھ کے پسماندہ خاندانوں کے لیے بھی رقم مختص کریں۔

الخدمت فاؤنڈیشن سال بھر فلاحی سرگرمیوں مصروف رہتی ہے،صحافی بھائی ہمیشہ ہمارا ساتھ دیتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی کار خیر کی ان سرگرمیوں کو اجاگر کرکے اپنا حصہ ملائیں گے۔