فیصل آباد ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت فنڈز ریزنگ کیلیے ڈونر کانفرنس کا انعقاد

132

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے یتیم بچوں کی کفالت پروگرام کے فنڈ ریزنگ کیلیے مقامی ہوٹل میں ڈونر کانفرنس کا انعقاد ۔ تقریب میں صوبائی وزیرایکسائز اینڈٹیکسیشن حافظ ممتازاحمد،معروف شاعر زاہد فخری،سابق انٹرنیشنل کرکٹر وسیم حیدر،چیئرمین ہیلتھ بورڈالخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن،صوبائی صدر اکرام الحق سبحانی،ضلعی صدر ڈاکٹرمحمدندیم سرور،جنرل سیکرٹری غلام عباس خاں، ڈاکٹر عبدالجبار عباسی، جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر سلیم سرور مخیر حضرات،تاجر برادری اور علمائے کرام نے بھر پور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرممتازاحمدنے کہا کہ یتیموں، بیواؤں ،پسماندہ اور مساکین کی مدد کرنے سے اللہ اور اس کے بندے خوش ہوں گے اورجس سے اللہ تعالی خوش ہوجائے وہی کامیاب انسان ہے۔الخدمت کے کام قابل تقلید کام ہے۔یتیم بچوں کی کفالت سیاسی نہیں معاشرتی مسئلہ ہے ہرطبقہ فکرکواس نیک کام میں اپنا کرداراداکرنا ہوگاجب تک ہم خود اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ نہیں لیں گے باہر سے اس کام کیلیے کوئی نہیں آئیگاڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ الخدمت آرفن کیئرپروگرام کے تحت ہربچے کو ماہانہ 3ہزار5 سوروپے، جبکہ 42ہزارروپے سالانہ فراہم کیے جارہے ہیں جس میں200 ہزارروپے خوراک اور 1400 روپے اس کی تعلیم وتربیت، اسٹیشنری، کتب ، یونیفارم اوردیگر اشیا کی فراہمی کے لیے دیے جاتے ہیں جبکہ انتظامی امور پر 100روپے خرچ ہوتے ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ بچے جن کے ماں اورباپ دونوں اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں ان کی کفالت اورپروش کے لیے عالمی طرز پر ’’آغوش سنٹر‘‘ قائم کیے جارہے ہیں یتیم بچوں کی کفالت کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،مگر حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے اللہ کے فضل وکرم سے الخدمت قومی سطح پر یہ کام کررہی ہے اورہم یتیم بچوں کو نتہا نہیں چھوڑیں گے، خدمت کے اس نیک کام کو مزید آگے تک لے کرجائیں گے،ہم بلاتفریق معاشرے کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہم معاشرے کے لوگوں کو احساس دلاناچاہتے ہیں کہ یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت اورپروش ہم سب کی ذمے داری ہے، میڈیا اس سلسلے میں اہم کردار اداکرسکتا ہے بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم اورتربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ہر کلسٹرمیں ایک فیملی سپورٹ آفیسر ہے جو ان بچوں کی تعلیمی، تربیتی اورمالی معاونت کا ذمے دار ہوتا ہے جبکہ ان بچوں کے لیے سہہ ماہی بنیادوں پر ایک تربیتی پروگرامات کا بھی انعقاد کیاجاتا ہے۔ضلعی صدر ڈاکٹر ندیم سرورنے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ یہ ایک سیاسی نہیں سماجی مسئلہ اس لیے کسی بھی تفریق سے بالا تر ہوکر معاشرے کے اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دی جائے اورنیکی کے اس کام میں الخدمت سے دست تعاون بڑھایاجائے۔