بنگلہ دیش میں نیا تنازعہ:پاکستان جیسی وردی کیوں؟

404
شرٹ میں سرخ رنگ نہ ہونے کی وجہ سے کٹ تبدیل کرنی پڑی

ورلڈ کپ کیلیے پاکستان جیسی ٹیم کٹ پر بنگلہ دیش میں تنازع کھڑا ہوگیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے تیار کی گئی شرٹ کو صرف اس وجہ سے مسترد کیا گیا کہ وہ پاکستان کٹ سے مماثلت رکھتی تھی، بنگلہ دیشی جھنڈے کا رنگ سرخ اور سبز ہے لیکن ورلڈ کپ کیلیےبنگلہ دیشں کی جس کٹ کی رونمائی کی گئی تھی اس میں سبز اور سفید رنگ تھا جوکہ دراصل پاکستان کے پرچم کے کلر ہیں۔

بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق عوام نے نکتہ اٹھایا کہ ہمارے ملک کے قومی پرچم میں سبزرنگ کے ساتھ لال رنگ کا دائرہ بھی ہے، اس لیے قومی ٹیم کی جرسی میں سبز رنگ کے ساتھ لال رنگ بھی ہونا چاہیے۔

شائقین کے اس دباؤ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ جرسی میں لال رنگ کا اضافہ کیا جاۓ۔

شائقین کرکٹ کی اس شدید تنقید کے بعد وردی تبدیل کر دی گئ۔ نئی وردی میں لال رنگ کے ساتھ بنگلہ دیشں واضح طور پر لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم بی سی بی کے صدر نظم الحسن جرسی کا ڈیزائن تبدیل کرنے کے باوجود اعتراضات کرنے والوں پر بھڑک اٹھے، ان کا کہنا تھا کہ جرسی پر صاف بنگلہ دیش لکھا ہوا ہے پھر پاکستان کے ساتھ اسے کیوں ملایا جارہا ہے، اس پر ٹائیگرز کی تصویر اور بی سی بی کا لوگو دیکھنے کے بعد بھی کوئی سمجھتا ہے کہ یہ بنگلہ دیش کی نہیں پاکستان کی جرسی ہے تو پھر اسے پاکستان میں جاکر رہنا چاہیے۔