فیس بک انتظامیہ اپنے صارفین کی سہولت اور ان کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپ میں مختلف تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔ کمپنی نے کچھ سال قبل مرکزی ایپ سے پیغامات بھیجنے کا آپشن ہی ختم کردیاتھا۔ جس کے بعد صارفین میسنجر ایپ کو ایک دوسرے سے چیٹ کے لیے استعمال کررہے تھے لیکن اب پھر فیس بک نے بڑی تبدیلی کرنے جارہی ہے۔ فیس بک اپنی مرکزی ایپ میں میسجنگ کی سہولت واپس لارہا ہے ۔
میسنجر فیس بک ہی کا ایک حصہ ہے جو سماجی رابطوں کو بڑھانے کے لیے نیٹ ورک کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔میسنجر ایپ کو اس وقت ایک ارب سے زائد صارفین استعمال کررہے ہیں ، وہ صارفین جن کے اسمارٹ فون میں میسنجر ایپ انسٹال نہ ہو انہیں دوستوں سے بات کرنے کے لیے چیٹ کے آئیکون پر کلک کرنا ہوتا ہے جوانہیں گوگل پلے ا سٹور یاایپ ا سٹور پر لے جاتاہے جہاں سے میسنجر کو باآسانی انسٹال کیاجاسکتا ہے۔
ایپ محقق اور ٹوئٹر صارف جین مین چون وونگ نے فیس بک کی اس نئی تبدیلی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ اس تصویر سے فیس بک ایپ کے اوپری دائیں جانب میسجنگ کے لیے نیا ٹیب نظر آرہا ہے۔ فیس بک پر جلد ہی اس نئی تبدیلی کو متعارف کرائے گاجس کے بعدصارفین کو چیٹ آئیکون پر کلک کر کے مرکزی ایپ میں ہی دوستوں سے بات چیت کرسکیں گے۔ یہ آپشن پہلے بھی فیس بک پر موجود تھا مگر وقت کے ساتھ انتظامیہ نے اس پلیٹ فارم میں کئی تبدیلیاں کیں، جن میں موبائل کے لیے الگ سے میسنجر ایپ کا استعمال شامل ہے۔ جین مین چون وونگ نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ فیس بک میں چیٹ میں فیچرز کم ہوں گے یعنی بس میسج بھیج یا موصول ہوسکیں گے جبکہ کالز، فوٹوز یا وڈیو کال کے لئے میسنجر ایپ کی ہی مدد لینا ہوگی۔
فیس بک کی جانب سے کی جانے والی یہ تبدیلی ان صارفین کے لیے بہترین ہے جو میسنجر کو کچھ خاص پسند نہیں کرتے بلکہ صرف مجبوراً اسے اپنے موبائل فونز میں انسٹال کررکھا ہے۔ واضح رہے کی فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا ارادہ ہے کہ وہ 2020ء تک اپنی تمام ایپلی کیشنز کو ضم کر دیں گے جس میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام شامل ہیں۔