وزیراعظم نے آزادی صحافت کے دن قرآن کی آیت ٹویٹ کر دی

314

وزیراعظم عمران خان نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر جھوٹی خبریں پھیلانے والے صحافیوں اور میڈیا کے لیے سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 42 ٹویٹ کر دی ۔
وزیراعظم عمران خان نے جو آیت ٹویٹ کی اس کا ترجمہ کچھ یوں ہے ” اور سچ کو جھوٹ سے نہ ملاؤ ، اور اس سچ کو نہ چھپاؤ جس کا تمہیں علم ہو۔ البقرۃ :42″


آیت کے ساتھ عمران خان نے لکھا کہ یہ ان تمام لوگوں کے لیے ہے جو جھوٹی خبریں پھیلانے میں مصروف رہتے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس پر عمل کرکے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور میڈیا پالیسی بنا کر میڈیا میں لفافہ کلچر کو ختم کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں ۔