سال 2018 کے بیسٹ سیلنگ اسمارٹ فونز

420


اسمارٹ فون انڈسٹری گزشتہ سال بہتری کے بجائے کسی حد تک زوال کی جانب ہی گئی ہے ۔ سال کی پہلی ششماہی اسمارٹ فون کمپنیوں کے لیے بہترین رہی البتہ دوسری ششماہی کی کمپنیوں کے مطلوبہ اہداف پورے نہیں ہوسکے۔ دنیا بھر کی معاشی صورتحال کے باعث نئے اسمارٹ فون خریدنے کی شرح میں واضح کمی دیکھی گئی یہی وجہ ہے کہ ایپل جیسی بڑی کمپنی کو بھی اپنے آئی فونز کی قیمتوں کو کم کرنا پڑا ۔
کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی جانب سے سال 2018 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے دس اسمارٹ فونز کے نام جاری کیے گئے ہیں اور حیرت انگیز طور پر اس میں 6 اسمارٹ فون ایپل کمپنی کے شامل ہیں ۔ 2018 میں اسمارٹ فون صارفین نے سب سے زیادہ دلچسپی آئی فون ایکس خریدنے میں ظاہر کی ۔ دوسرے نمبر پر زیادہ فروخت ہونے والا فون بھی ایپل کمپنی کا آئی فون 8 رہا ۔ تیسرے نمبر پر ایپل کا آئی فون 8 پلس اور چوتھے نمبر پر ایپل آئی فون 7 فروخت ہوا۔ فروخت کے حوالے سے پانچویں نمبر پر شیاؤمی کمپنی کا ریڈمی 5 اے رہا ۔ سامسنگ کمپنی چھٹی پوزیشن حاصل کرسکی اور کمپنی کا گیلکسی ایس 9 چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ خریدے جانے والا اسمارٹ فون رہا۔ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر بھی ایپل کمپنی ہی براجمان رہی اور کمپنی کا آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر بھی بڑے پیمانے پر فروخت ہوا ۔ نویں پوزیشن سامسنگ کمپنی کے گیلکسی ایس 9 پلس اور دسویں سام سنگ کے گیلکسی جے 6 اسمارٹ فون حاصل کی۔


کاؤنٹر پوائنٹ کی جانب سے چائنہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جو کہ عالمی فہرست سے بالکل مختلف ہے۔ چینی اسمارٹ فون صارفین نے اوپو کمپنی کو سب سے زیادہ پسند کیا اور اوپو آر 15 چین میں سب سے زیادہ خریدا گیا۔