فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق

141

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کارسازپر گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ہاؤس بلڈنگ کاافسر جاں بحق ہو گیا، جب کہ سچل ایک شخص نے بیوی کوگولی مار کے زخمی کر نے کے بعدخود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پرکار ساز کے قریب کار سوار مسلح افراد نے ایک دوسری کارBNR-017 نمبرپر فائرنگ کردی جس سے اس میںسوارشخص موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت فضل محمد ڈاہری ولدغلامحمد ڈاہری کے نام سے ہوئی جو ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کا ریجنل افسر بتایا جاتا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فی الفورطلب کر لی۔ ادھر سچل تھانے کی حدود میںواقع رضا سٹی میں لطیف نامی شخص نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی ناہید کو گولی مار کر زخمی کردیا اور ا س کے بعد اپنے سر پر گولی مار خود کشی کرلی۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔