آصف زرداری ایک اور مشکل میں پھنس گئے،نیب کا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

485
فائل فوٹو

میگا منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ نیب نے آصف زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 4 وعدہ معاف گواہوں کے بیانات ضمنی ریفرنس کا حصہ ہونگے۔

نیب ذرائع کے مطابق گواہوں میں اسلم مسعود، کرن امان، نورین سلطان، عدیل شاہ راشدی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر ہیں جبکہ کرن امان، نورین سلطان اور عدیل شاہ راشدی نجی بنک کے افسران ہیں۔

 ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم بھی نیب میں شامل کرلی گئی ہے۔ تفتیشی افسر محمد علی ابڑو بھی ڈیپوٹیشن پر نیب ٹیم کا حصہ ہونگے۔