بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کو ٹے پر ہو نے والی بھرتیوں کے دوران بے قاعد گیوں کی اطلاعات پر نیب سندھ نے تفصیلات طلب کر لی ہیں،

734

کراچی(رپو رٹ:منیر عقیل انصاری)بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ڈیسس کوٹہ، اور معذورکوٹے پر بھر تیوں کے دوران بے قاعدگیوں کی اطلاعات پر نیب سندھ نے بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قریبی زرائع کے مطابق نیب کو تفصیلات فراہم کرنے کے لیے ہفتہ کو سرکاری تعطیل کے باوجود سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے محکمہ ایچ آر ایم کے نائب قاصد سے لیکر تمام افسران کو آفس طلب کرکے ان سے اس سلسلے میں فایلیں بنوانے کا کام کروایا اور کل بروز اتوار بھی ایچ آر ایم کے تمام عملے کو دفتر طلب کیا ہے،

زرائع کا کہنا ہے کہ نیب سندھ نے 20 سے 25 روز قبل خط کے ذریعے ان بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم سینئر ڈائریکٹر نے نیب کے خط پر کان نہ دھرا،زرائع کے مطابق جب گزشتہ روز کے ایم سی کے ایک سینئر افسر نے ان کو یاد دہانی کرائی کے پیر کی صبح 11 بجے تک تفصیلات نیب کے دفتر پہنچانی ہے،

تب ہنگامی طور پر تعطیل کے روز عملے کو طلب کرکے تیاری کی جارہی ہے زرائع کے مطابق نیب سندھ نے بعض اطلاعات پر بلدیہ عظمیٰ کراچی سے 161 ڈیسس کوٹہ، اور 46 معذور کوٹے پر بھر تیاں ہوں گی،

ان تمام ملازمین کی پرسنل فائلز کی تصدیق شدہ کاپیز جن میں اشتہار کی کاپی، درخواست کی کاپی، میڈیکل، اپائٹمنٹ آرڈر کی کاپیز،جوائننگ رپورٹ، شناختی کارڈ کی کاپی وغیرہ، ہر ملازم کی الگ فائل بنے گی،

اورپے شیٹ جس میں ملازم کا نام، والد یا شوہر کا نام، شناختی کارڈ نمبر، بی،پی،ایس / گریڈ، محکمہ کا نام جہاں سے تنخواہ لے رہا ہے، اور گریڈ01 سے15گریڈ تک کے ملازمین کو بھرتی کرنے کا میئر کے اختیارات کا قانون اور نوٹیفیکیشن کی کاپیز بھی طلب کی ہیں، یہ تمام تفصیلات نیب کے دفتر میں پیر کی صبح 11 بجے تک جمع کرا نی ہو ں گی۔