کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے اور بلند عمارتوں والے شہر کے اس شعبے میں کچھ خاص اصلاحات نہیں کی گئی،شہر قائد میں فائر بریگیڈ کے پاس صرف 16 گاڑیاں فعال ہیں۔
بین الاقوامی معیار کے مطابق 1 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہر میں ایک ماڈل فائر اسٹیشن اور جدید سہولیات سے آراستہ آگ بجھانے والی 4گاڑیاں ہونا ضروری ہے،اس حساب سے کراچی میں 200 فائر اسٹیشن اور 800 گاڑیاں ہونی چاہئے،
لیکن اس کے برعکس شہر قائد میں فائر بریگیڈ کے پاس صرف 50 گاڑیاں ہیں جبکہ ستم ظریفی یہ کہ اس میں سے بھی صرف 50 گاڑیاں فعال ہیں، فائر بریگیڈ کے پاس موجود 2 پانی کے ٹینکرزز میں سے ایک کام ہی نہیں کرتا ہے۔
2کروڑ سے زائد کی آبادی والے شہر اور ملک کے معاشی حب میں فائر بریگیڈ کے پاس اس وقت صرف 16 گاڑیاں فعال ہیں، کراچی میں فائر فائٹنگ کے شعبے میں کچھ خاص اصلاحات نہیں کی گئی۔