ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کا اہم ریکارڈ ویسٹ انڈیز نے توڑ دیا

253

ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں طویل اوپننگ پارٹنر شپ کا پاکستانی ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ 
پاکستانی اوپنر اور فخر زمان اور امام الحق کی 304 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جان کیمبل اور شائے ہوپ نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ پر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 365 رنز کی مشترکہ شراکت قائم کی جو کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی طویل ترین اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔ جان کیمبل 179 اور شائےہوپ 170 بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے طویل اوپننگ پارٹنر شپ کا ریکارڈ 2018 میں زمبابوے کے خلاف بنایا تھا جب فخر زمان اور امام الحق نے 304 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کرتے ہوئے سری لنکا کے سینتھ جے سوریا اور اوپل تھرنگا کا ریکارڈ توڑا تھا۔