محکمہ تعلیم بلوچستان میں 12 ہزار اسامیوں کا اعلان

154

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت نے محکمہ تعلیم میں 12 ہزار اسامیوں کا اعلان کردیا، مزید 5 ہزار اسامیاں جلد مشتہر کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ محکمہ تعلیم میں 12 ہزار اسامیا ں مشتہر کردی گئی ہیں،مزید 5 ہزار اسامیاں جلد مشتہر ہونگی ،وزیراعلی نے ٹوئٹر پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اسامیوں کے منتظر افراد فوری درخواستیں دیں،وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہاکہ جو لوگ پوچھتے تھے روزگار کیلیینوکریاں کیوں جام ہیں، انہیں بتا دوں کہ نوکریوں سمیت کچھ بھی جام نہیں۔