ادارے مولانا فضل الرحمن کو سیکورٹی فراہم کریں‘حافظ حمد اللہ

118

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمن کیلیے سیکورٹی کا مطالبہ کرنا مولانا فضل الرحمن کی شان کے خلاف ہے‘ مولانا کو سیکورٹی فراہم کرنا ان کا آئینی حق ہے‘ ہم ریاستی ادروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مولانا فضل الرحمن کو سیکورٹی فراہم کریں‘ اگر ایسا نہ کیاگیا تو ہم شدید احتجاج کریںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر کو حق اور سچ کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے‘ مولانا فضل الرحمن سے سیکورٹی لینا سیاسی بدد یانتی ہے‘ ان پر ماضی میں کئی بار خود کش حملے ہو چکے ہیں‘ مولانافضل الرحمن کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے‘ ہم سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مولانا فضل الرحمن کو سیکورٹی فراہم کریں ‘ اگر ایسا نہ کیا گیا تو جمعیت علما اسلام اس کے خلاف شدید احتجاج کا راستہ اپنائے گی جس کے بعد حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔