وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی رمضان المبارک عید الفطر عید الاضحی اور محرم کے چاند کی تاریخ کا تعین کرکے دس سالہ کیلنڈر تشکیل دے گی۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے نوٹیفیکیشن اپنے ٹویٹر پر بھی شیئرکیا۔
Ministry of Science n Tech Committee to resolve #moonsighting controversy constituted pic.twitter.com/LknTHNOsOe
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 7, 2019
نوٹیفیکیشن کے مطابق چاند کی رویت کے معاملے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی چھ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی میں
جوائنٹ سائنٹیفک ایڈوائزر، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شامل کیے گئے ہیں ڈاکٹر طارق مسعود جوائن سائنٹیفک ایڈوائزر کو کمیٹی کا سربراه مقرر کیا گیا ہے جبکہ وقار احمد،ندیم افضل،ابو حسان اور غلام مرتضی کمیٹی کے رکن ہیں۔
دوسری جانب سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ان سے سوال کیا گیا کہ کیا مذہبی طبقہ اس فیصلے کو قبول کر لے گا جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ملک چلانے کا فیصلہ مولانا پہ نہیں چھوڑا جاسکتا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ملک کے مستقبل کا سفر مولویوں نے نہیں بلکہ نوجوانوں نے کرنا ہے اور ٹیکنالوجی ہی قوم کو آگےلے جا سکتی ہے.