ماہ مقدس کی آمد کیساتھ ہی جائے نماز، ٹوپیوں اور تسبیح کی خریداری میں اضافہ،

295

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ماہ مقدس کی آمد کیساتھ ہی جائے نماز، ٹوپیوں اور تسبیح کی خریداری میں بھی ریکارڈ سطح پر اضافہ ہو گیا ہے،

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ساتھ مساجد، گھر، گلی، محلوں اور بازاروں کی رونقوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ماہ صیام کا پہلاعشرہ رحمت، دوسرا مغفرت، تیسرا آگ سے نجات کاہے

کراچی میں تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کی خریداری کیلئے شہریوں نے بازاروں کا رخ کیا، ادھر کاروبار کی چمک دمک کے باعث دکاندار بھی مطمئن ہیں۔

ماہ مقدس میں سب کی کوشش ہوتی ہے کہ نئی ٹوپی، تسبیح اور جائے نماز کے ساتھ عبادت کرے، اسی لئے خریداری میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔