بیس ہزار سے زائد مقامات پرنمازتراویح کے خصوصی انتظامات،

242

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ہزاروں مساجد میں نماز تراویح میں لوگ ایمانی جوش و جذبے سے شریک ہوئے۔

ایک اندازے کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک میں تراویح کے دوران قرآن پاک سنانے کے لیے 20 ہزار سے زائد مساجد، پارکوں، اہم مقامات،گھروں اور شادی ہالز میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،

جہاں ہزاروں حفاظ قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ 80 سے زائد مقامات پر نماز تراویح کے دوران ترجمہ اور خلاصہ قرآن کا بھی اہتمام کیاگیا ہے،

مختلف ذرائع سے ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق مساجد انتظامیہ، مختلف فلاحی و علاقائی تنظیموں کے زیر اہتمام نماز تراویح کے دوران قرآن پاک سنانے کے لیے ہزاروں مساجد کے علاوہ شہر کے اہم مقامات بالخصوص پارکوں اور شادی ہالز میں تین روزہ، پانچ روزہ، چھ روزہ، دس روزہ، پندرہ روزہ، بیس روزہ اور انتیس روزہ تراویح کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،