کراچی کے شہریوں کیلئے پورا رمضان سحری میں شتر مرغ کا گوشت،

391

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی میں سحری کا خاص اہتمام ہوا ہے، ایک فلاحی ادارے نے لوگوں کے لیے سحری میں شتر مرغ کے گوشت سے بنے پکوانوں کا اہتمام کیا، سحری میں ہر خا ص وعام شتر مرغ کے گوشت سے بنے پکوانوں سے لطف اندوز ہو ئے ہیں،

اس حوالے سے فلاحی ادارے کے چیئرمین ظفر عباس کا کہنا ہے کہ سماجی رہنما کی جانب سے فلاحی تنظیم کو بڑی تعداد میں شتر مرغ فراہم کیے گئے ہیں،کراچی کے شہر ی پہلی بار سحری میں ایک نئے ذائقے شتر مرغ کے گوشت سے بنے پکوانوں سے لطف اندوز ہو ئے ہیں،

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال سحر وافطار کا سلسلہ شروع کیا تھا، متوسط طبقے کا آدمی بل بورڈ پر کھانے پینے سے متعلق پیکجز تو دیکھ سکتا ہے لیکن وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ کھا نہیں سکتا ہیں۔

بیس پچیس ہزار روپے تنخواہ والا آدمی بجلی کے بل، گھر کا کرایہ بھرے گا یا اپنے بچوں کو اچھی افطاری کروائے گا، ایسے افراد کا احساس کر تے ہوئے ہم نے یہ سلسلہ شروع کیا جس میں آنے والوں کو کراچی کی بہترین یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کھانا پیش کیاہیں اور معیار بالکل بڑے ریسٹورنٹس والا تھا۔