حکمرانوںکی غلط پالیسیوںسے نوجوانوں میں مایوسی بڑھ گئی ہے

166

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی ذمے داران اورزونل صدور،جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجرکی زیرصدارت المرکز الاسلامی چنیوٹ بازارمیں ہوا۔اجلاس میں پنجاب کے سینئرنائب صدر راناعدنان خاں نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری راشدمحمود، سینئر نائب صدر آصف عطا،اسامہ نذیر،ڈپٹی جنرل سیکرٹریزعثمان گیلانی،وقاص مجید،کوارڈینٹرینگ ٹیچرز فاروق موسی،متہم بیت المال،حماد فیصل،انچارج سوشل میڈیاسلطان ڈوگراوردیگرذمے داران کی کثیر تعداد موجود تھی۔اجلاس میں زونل نظم اوریوتھ کونسل کے قیام،اجلاس یوتھ کونسلز،یوتھ کارڈکے اجرا، یونین کونسل کی سطح پر انٹرپارٹی الیکشن،یونین کونسل میںکم ازکم 313 ممبران بنانے کے ہدف،آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری جبکہ ضلعی،زونل اوریونین کونسل کی سطح پر یوتھ کے لیے مثبت سرگرمیاںکرنے کے حوالہ سے پلاننگ کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاک ہ حکمرانوںکی غلط پالیسیوںسے نوجوانوں میں مایوسی بڑھ گئی ہے۔ ملک کے نوجوان شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات میںہوشربا اضافہ سے جہاں مہنگائی میں اضافہ ہوگاوہیں معیشت کوبھی براجھٹکالگے گا۔راناعدنان نے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیاں، دکھاوے کے اقدامات اور اقتدار کے مزے لوٹنے کے سوا کچھ نہیں ہورہا۔ مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، نہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔ تبدیلی کے لیے ووٹ دینے والے بھی حیران و پریشان ہیں۔ جس قیادت کو وہ باصلاحیت سمجھتے تھے وہی نااہل اور ناکام ثابت ہوئے۔ چودھری عمرفاروق گجر نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کی حقیقی ترجمان ہے۔ جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پر نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مخدوش حالات اور حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث ہر سال ہزاروں قابل نوجوان بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور برین ڈرین ہوجاتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ایسی پالیسیاں مرتب کرے جن سے نوجوانوں کے مسائل حل اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کرنے کا موقع ملے۔ عمر فاروق گجرنے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے کہ پاکستان کو نوجوان افرادی قوت میسر ہے جو کسی بھی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔ چین کی مثال ہمارے سامنے ہے، جس نے افرادی قوت کے ذریعے دنیا میں اپنا سکہ منوایا، ہمیں ترقی یافتہ ممالک کے تجربات سے استفادہ کرنا ہوگا۔