احترام رمضان، ملک بھرمیں پھانسیوں پر عملدرآمد روک دیا گیا

139

راولپنڈی (آن لائن) رمضان المبارک کے آغاز کے باعث ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ احترام رمضان اور عید الفطر کے باعث کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق یکم رمضان سے عید الفطر کی چھٹیوں تک ملک کی کسی بھی جیل میں کسی مجرم کو پھانسی نہیں دی جائے گی، صدر مملکت بھی اس عرصے کے دوران کسی مجرم کی رحم کی اپیل پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں کریں گے۔ فیصلے کے بعد ملزمان کے رشتے داروں نے مقتول خاندانوں سے راضی نامے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔