زکوٰۃ کٹوتی کے سلسلے میں ملک بھر کے بینک بند

270

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق آج یکم رمضان المبارک کو زکوۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں ملک بھر کے تمام بینک بند ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آج تمام بینک اور مالیاتی ادارے عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے البتہ بینکوں کے ملازمین کو اس موقع پر چھٹی نہیں ہوگی۔ عوامی لین دین کے لیے بینکوں کے بند ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک نے یکم رمضان المبارک کو زکوۃ کی کٹوتی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال اسٹیٹ بینک کی جانب سے زکوۃ کا نصاب 44,415 روپے مقرر کیا گیا ہے اور اتنی رقم کے مالک افراد کے بینک اکاؤنٹ سے زکوۃ ازخود منہا کر لی جائے گی۔