ماہ صیام کی پہلی سحری ، مسجدیں نمازیوں سے بھر گئیں

356

رمضان المبارک کی پہلی سحری کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی اہتمام دیکھنے میں آیا۔ جہاں خواتین نے گھروں میں سحری کا بھرپور انتظام کیا وہی ہوٹلوں اور فوڈ اسٹالز پر بھی کافی رش نظر آیا۔ سحری کی خصوصی سوغات کھجلے اور پھینی کی دکانوں پر بھی رات گئے تک عوام کا غیر معمولی رش رہا۔

اذان فجر کے بعد مساجد میں نمازیوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا اور نماز فجر ادائیگی کے لیے مساجد نمازیوں سے بھر گئیں۔

گزشتہ رات تراویح کے موقع پر بھی ملک بھر روح پرور اجتماعات ہوئے ۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی غیرمعمولی تعداد میں مساجد کا رخ کیا۔ مختلف مساجد میں خواتین کی تراویح کے لیے بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔