آصف زرداری نے حکومت مخالف تحریک کا عندیہ دے دیا

327

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت مخالف تحریک کا عندیہ دے دیا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف سیاسی تحریک تو چلے گی تاہم یہ تحریک کب چلے گی یہ اصل سوال ہے۔ خان صاحب کہیں خود کو این آر او نہ دے دیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ میری یہ بات یاد رکھیں پاکستان نے آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ یہ ایک معاشی غلطی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں یہ بات یاد رکھی جائے گی۔

حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کے سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ ٹیکنوکریٹ کسی کے نہیں ہوتے، یہ پیپلز پارٹی کے لیے جیل نہیں گئے۔