کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے شہریوں کا پانی کاٹ کر من پسند منرل پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو سپلائی کرنا شروع کردیا ہے،

590

کراچی (رپو رٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے بعض افسران نے رمضان المبارک کے مہینے میں اپنی کمائی کے لئے شہریوں کا پانی کاٹ کر من پسند منرل پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں، مخصوص صنعتوں اور ہائیڈرینٹ کو سپلائی کرنا شروع کردیا ہے،

جس کے باعث شہری ماہ رمضان میں پانی کے حصول کے لئے شدید مشکلات کا شکار ہیں،

ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ کے بعض افسران اور علاقائی ایکسئین نے ذاتی مالی فوائد کے لئے من پسند کاروباری،تجارتی افراد کے ساتھ معاملات طے کر کے شہر کے رہائشی علاقوں کا پانی کاٹ کر منرل واٹر فروخت کرنے والی کمپنیوں، مخصوص صنعتوں اور ہائیڈرینٹ کو سپلائی کرنے میں مصروف ہیں،

جس کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث شہری روزے کی حالت میں پینے اور استعمال کے پانی کے لئے دربد کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،

ذرائع کے مطابق لیا قت آباد، گلستان جو ہر کے مختلف بلاکس، گلبرگ سمیت شہر کی دیگر علا قوں میں کراچی واٹر انیڈ سیوریج بورڈ کا عملہ بااثر افراد سے مل کر من پسند منرل پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر پانی کی سپلائی کرنا شروع کردیا ہے،

علاقہ مکینوں کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 واٹر پمپ چورنگی کے نیچے مین لائین میں وال لگاکر وہاں سے فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس بالخصوص بلاک 4 اور 5 طیبہ آباد کا پانی سخی حسن ہائیڈرنیٹ کی جانب موڑ دیا جاتا ہے جس کہ باعث لوگ پانی کا ترس رہے ہیں،

دوسری جانب ماہ رمضان اور شدید گرم موسم کی وجہ سے پانی کی ضرورت میں اضافے کا فائدہ اْٹھا کر ٹیکنر مافیا نے بھی واٹر بورڈ افسران سے معاملات طے کرکے ٹینکر کی قیمت میں ازخود اضافہ کردیا ہے،

پانی سے محروم شہری ٹینکرمافیا کی من مانی رقم پرپانی خریدنے پر مجبور ہیں،

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گلبرگ سب ڈویڑن کا عملہ کی ملی بھگت سے عائشہ منزل آغا خان ہسپتال کے ساتھ بلاک 7 کے ساتھ وال لگا کر پانی کا رخ بلاک 7 بالخصوص 90 کیجانب موڑ دیا جاتا ہے،

جبکہ بلاک 7 کے پاس مدنی مسجد کی طرف پہلے ہی پائپ لائین موجود ہے،

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی چوری میں ملوث ما فیااس قدر طاقتور ہے کہ متعدد مرتبہ شکایت کے باوجود واٹر بورڈ حکام ان کے خلاف کارروئی کرنے سے خوفزداہ ہیں اور کوئی ان کے خلاف زبان نہیں کھولتا ہیں۔