چاغی،بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث دو کمرے قیمتی اشیاء سمیت جل کر خاکستر

99

چاغی (اے پی پی) دالبندین کے علاقے ظہور کالونی میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث دو کمرے قیمتی اشیا سمیت جل کر خاکستر ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نوراحمد نامی شخص کے گھر میں پیش آیا جہاں آگ نے دو کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے کر تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سامان کو خاکستر بنادیا جبکہ ایک کمرے کی چھت بھی زمین بوس ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچالیا۔