امریکا اور چین کی تجارتی جنگ میں شدت آگئی

273

امریکہ چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر ٹیکس آج عائدکرے گا۔

اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ آج چینی مصنوعات پر ٹیکس نافذ کرے گا۔چین پر مزید ٹیکس بھى عائد کیے جائیں گے۔

دنیا کی دو بڑی معاشی قوتوں کے درمیان تجارتی جنگ بھڑک اٹھى، جس کی زد میں عالمی معیشت بھی آنے کا خطرہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں محصولات نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی اقدام پر چین بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے۔