شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے تبصرہ کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لالہ کی کتاب سے متعلق رائے دیتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ ‘سینئر کھلاڑیوں کے متعلق آفریدی نے جو بھی لکھا حقیقت اس سے کہیں زیادہ ہے۔’
Whatever @SAfridiOfficial has written about harsh behavior from seniors, reality was much more than that. He should have said more.
Actually he should have said it 20 years ago. If he did at the right time, he wouldn't have had to write a book today. pic.twitter.com/ISpK8VqG6t— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 9, 2019
راولپنڈی ایکسپریس نے آفریدی کے کتاب سے متفق ہوتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سب آفریدی کو بیس سال پہلے بتا دینا چاہیے تھا،اگر صحیح وقت پر کہا ہوتا تو آج آفریدی کو کتاب لکھنے کی ضرورت نہ پڑتی۔
شاہد خان آفریدی نے شعیب اختر کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور اور کہا که ‘انہوں نے شعیب اختر کی پیروی کرتے ہوئے کتاب لکھی ہے۔’
انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ وہ اپنے سینئرز کو دکھ نہیں دینا چاہتے تھے، ان کا مقصد صرف حقیقت بیان کرنا تھا.
See you soon lala! https://t.co/0A2f7fOWQr
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 9, 2019
یاد رہے کہ آفریدی نے گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے اور اپنی کتاب میں سینئرز کو ہدف تنقید بھى بنایا تھا۔
ReplyForward |