بلوچستان فائرنگ اور دھماکے میں ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

111

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے کوئلے کی کان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2 کان کن جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ایف سی اور لیویز کی گاڑیاں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوئیں تو اس دوران ایف سی کی گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار
جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے اہلکار کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا،جاں بحق ایف سی اہلکاروں میں حوالدار شفیق اور سپاہی جنید اور سول اہلکار خدائے نور شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں سید شاہ کا تعلق قلعہ سیف اللہ اور حبیب اللہ کا تعلق پشین سے ہے،فائرنگ اوربارودی سرنگ دھماکے میں شہید ایف سی اہلکار وں سمیت 5 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ واقعے کا مقدمہ لیویز تھانہ ہرنائی میں درج کرلیا گیا