پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 22 بھارتی ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گرفتار کرلیا ہے۔
میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی ماہی گیروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 22 ماہی گیر گرفتار کیے گئے اور چار کشتیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ بھارتی ماہی گیروں کی کشتی بین الاقوامی سمندری حدود کو عبور کرتے ہوئے پاکستان سمندری حدود میں مچھلی کے شکار کے لیے داخل ہو گئی تھی۔
میری ٹائم سکیورٹی کے بحری جہاز ہنگول اور بسول سمیت تیز رفتار لانچوں نے بھی کاروائی میں حصہ لیا ۔ ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔