شہر قائد کی سڑک پر سحری کے بعد موت کا کھیل،

368

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی کے نوجوان بائیک ریس میں ایک دوسرے کی جان خطرے میں ڈالنے لگے، سی ویو اور شارع فیصل کے بعد شاہ فیصل کالونی کی سڑک کو ڈیتھ ٹریک بنالیا ہیں،

موت کا خطرناک کھیل یعنی فری اسٹائل موٹرسائیکل ریسنگ جس میں جیت آگے نکلنے والے کی نہیں بلکہ دوسرے کھلاڑی کو لات مارکرگرانے والے کی ہوتی ہے،

موت کایہ سفرشروع کرنے سے پہلے موٹرسائیکل کے دونوں بریک نکال لیے جاتے ہیں، اگرجان چلی گئی تو ریس سجانے والے ذمہ دارنہیں ایگریمنٹ سائن ہوجاتاہے اور پھر ریس شروع ہوتا ہے،

سی ویو اور شارع فیصل کے بعد اس کھیل کے لیے نوجوانوں نے شاہ فیصل عظیم پورہ کی اس سڑک کا چناؤ کیا ہے،یہ نوجوان صرف بیس ہزار روپے یا ایک موٹرسائیکل کیلیے اپنی جانیں داؤ پر لگادیتے ہیں،

رمضان کے د وران سحری کے بعد یہ تماشا لگنا شروع ہوجاتا ہے، جو صبح ساڑھے سات بجے تک اس سڑک پرموت کارقص دکھاتا ہے اس دوران دیگرشہری بھی زدمیں آجاتے ہیں،

حیران کن طور پر پولیس اسٹیشن قریب موجود ہونے کے باوجود موت کا کھیل سجانے والوں کو کوئی ٹس سے مس نہیں کرسکتا ہے،

اس حولے سے آئی جی سندھ کلیم امام نے ڈیتھ ریس کیخلاف پولیس کی کارروائی نہ ہونے پر ایس ایس پی کورنگی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہیں۔