ڈیرہ اللہ یار میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی، متعدد سربمہر

132

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں کسٹم حکام نے غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہو ئے متعدد غیر قانونی پمپس سیل کردیے۔ کسٹم حکام کے مطابق غیرقانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کوئٹہ اور حیدر آباد کسٹم نے مشترکہ طور پر کی جس کے دوران ڈیرہ اللہ یار شہر اور مضافات میں موجود تمام غیر قانونی پیٹرول پمپس کو سیل کر کے ان کی مشینری اور بیس ہزار لیٹر ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا۔