پی سی گوادر دہشت گرد حملے میں شہید پاک بحریہ کے محمد عباس کی تدفین

514
پی سی گوادر میںدہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پاک بحریہ کے محمد عباس

پاک بحریہ کے شہید محمد عباس خان کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اُن کے آبائی گاوں ہری پور میں کردی گئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق شہید محمد عباس خان نے پی سی گوادر میں حملے کے دوران دہشت گردوں سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ قومی دفاع کے لئے شہداء کی عظیم قربانیاں لائق تحسین ہیں۔