کندھ کوٹ : مسافر وین میں سلنڈر دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق

273

ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں مسافر وین میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔
واقعہ کندھ کوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں وین میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی کے نتیجے میں وین میں موجود مسافروں میں سے دو خواتین اور دو بچوں سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دس افراد زخمی ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد بھی شامل ہیں۔