شہر قائد میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کا امکان

316

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اور جمعے کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے جب کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں بوندا باندی اور بارش برسا سکتا ہے۔جمعرات اور جمعے کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر گزشتہ رات ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ہفتہ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔